نوٹوں کی منسوخی پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مسلسل نرغے میں لینے میں
سرگرداں کانگریس کےنائب صدر راہل گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ بینکوں سے
نقدی نکالنے پر عائد حد ختم کی جائے اور سوئز بینکوں میں پیسے جمع کرنے
والے ہندوستانیوں کے نام عام کئے جائیں۔مسٹر گاندھی نے کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک
پریس کانفرنس میں
مطالبات نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے آٹھ
نومبر کو نوٹوں کی منسوخی کے بعد لوگوں کو پچاس دن میں حالات کےمعمول پر
آجانے کا یقین دلایا تھا۔پچاس دن پورے ہورہے ہیں لہذا بینکوں سے نقد رقم نکالنے کی حد کو ختم کیا
جائے اور لوگوں اب مالی سرگرمیوں کی آزادی دی جائے نیز حکومت لوگوں یہ بھی
بتائے کہ ہندستان کے لوگوں کا بینکوں میں کتنی رقم جمع ہے۔